بھارتی ایئرپورٹ پر 74 دن سے پھنسا گھانا کا فٹ بالر’’بازیاب‘‘

رینڈے ملر ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے 6 ماہ کے ویزے پر کیرالہ پہنچے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 12 جون 2020 18:19

بھارتی ایئرپورٹ پر 74 دن سے پھنسا گھانا کا فٹ بالر’’بازیاب‘‘
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جون 2020ء ) مغربی افریقی ملک گھانا کے فٹبالر رینڈے جان ملر 74 دن بھارتی ایئرپورٹ پر پھنسے رہنے بعد واپس وطن پہنچ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک گھانا سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ فٹبالر رینڈے جان ملر 7 نومبر کو بھارتی ریاست کیرالہ میں ہونے والے ایک فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پہنچے تھے تاہم کرونا وائرس کے بعد لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں ایئرپورٹ سے باہر نکلنے نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

لاک ڈاؤن میں معمولی نرمی کی گئی تو فٹبالر نے کسی طرح وطن واپسی کے لیے 30 مارچ کی ٹکٹ کرائے جس کے لیے انہیں ممبئی جانا تھا۔ ٹرین کی ذریعے وہ فلائٹ سے 3 روز قبل ممبئی تو پہنچ گئے اور پیسے نہ ہونے کی وجہ سے تینوں دن ایئرپورٹ پر ہی گزارا کیا۔ فٹبالر رینڈے جان ملر 30 مارچ کو اپنے وطن پہنچ گئے تاہم ان کا کہنا ہے ان 74 دنوں کو وہ اپنی زندگی میں کبھی نہیں بھول پائیں گے۔ فٹ بال ماہرین کا کہناہے کہ ٹورنامنٹ کی منیجمنٹ کی بدانتظامی اور بھارتی حکام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ایک غیرملکی مہمان کھلاڑی کو اتنے دن اذیت میں گزارنے پڑے۔                                                                                                            
وقت اشاعت : 12/06/2020 - 18:19:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :