پہلے آن لائن والی بال کوچنگ کورس میں قومی کوچ محمد سعید لیکچرز دیں گے

پیر 15 جون 2020 13:11

پہلے آن لائن والی بال کوچنگ کورس میں قومی کوچ محمد سعید لیکچرز دیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2020ء) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام پہلے آن لائن والی بال کوچنگ کورس میں قومی کوچ محمد سعید لیکچرز دیں گے، محمد سعید کھیل کے پہلو، مہارت اور والی بال تعلیم کے حوالے سے کوچز اور کھلاڑیوں کو آگاہی فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

کورس میں 600 سے زائد کوچز اور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی اور پاکستان ائیرفورس سمیت ملک بھر سے کوچز اور کھلاڑی شامل ہیں۔

محمد سعید احمد خان، شہباز باجود، شاہد مسعود اور ایران سے تعلق رکھنے والے کوچ حامد موہادی شرکاء کو لیکچرز دیں گے اور کورس میں کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقیسم کی جائیں گی۔ یہ کورس 21 جون تک جاری رہے گا اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن ہوںگے۔
وقت اشاعت : 15/06/2020 - 13:11:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :