پاکستانی سکواڈ انگلینڈ کیخلاف’’اپ سیٹ‘‘کرسکتا ہے :بریڈ ہاگ

نوجوان حیدرعلی کو ٹیم میں منتخب کرنے کا یہی سب سے مناسب وقت تھا :این بشپ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 15 جون 2020 16:14

پاکستانی سکواڈ انگلینڈ کیخلاف’’اپ سیٹ‘‘کرسکتا ہے :بریڈ ہاگ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جون 2020ء ) سابق آسٹریلین سپنر بریڈ ہاگ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹور کیلئے منتخب کردہ پاکستانی سکواڈ میزبان ٹیم کیخلاف اپ سیٹ کر سکتا ہے جب کہ ماضی کے ویسٹ انڈین فاسٹ بالر این بشپ کا خیال ہے کہ نوجوان بیٹسمین حیدرعلی کو ٹیم میں منتخب کرنے کا یہی سب سے مناسب وقت تھا۔ 49 سالہ سابق کینگرو سپنر بریڈ ہاگ نے اپنے ٹویٹ میں اعتراف کیا کہ انگلینڈ ٹور کیلئے منتخب 29 رکنی پاکستانی سکواڈ میں اتنی اہلیت ہے کہ وہ میزبان ٹیم کیخلاف اسی کے پائیں باغ میں اپ سیٹ کرسکے اور وہ امید کرتے ہیں کہ انگلینڈ کیخلاف سنسنی خیز سیریز کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو پریکٹس کا مناسب موقع مل جائے گا اور زبردست مقابلہ دیکھنے میں آئے گا جبکہ پاکستانی سکواڈ اپ سیٹ کی وجہ بن سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بائولر اور موجودہ کمنٹیٹر این بشپ نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں دعویٰ کیا کہ ایک ایسے وقت جب کہ مصباح الحق، یونس خان اور بابراعظم بھی پاکستانی ٹیم میں موجود ہیں تو نوجوان بیٹسمین حیدرعلی کی ٹیم میں شمولیت کی ٹائمنگ پرفیکٹ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے حیدرعلی کو انڈر19 ورلڈ کپ میں کھیلتے ہوئے دیکھا وہ اس بات پر شک کر ہی نہیں سکتے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے تیار نہیں ہے ۔ایان بشپ کا کہنا تھا کہ کوچنگ سٹاف میں موجود سابق پاکستانی کرکٹرز حیدرعلی کو بین الاقوامی کرکٹ کے دباؤ اور غیر ضروری توقعات کے بوجھ سے باہر نکال کر بطور بیٹسمین نشونما کیلئے کچھ عرصہ ضرور دیں گے ۔
وقت اشاعت : 15/06/2020 - 16:14:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :