پہلا آن لائن والی بال کوچنگ کورس شروع

منگل 16 جون 2020 13:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2020ء) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سپورٹس فار لائف کے تعاون سے پہلا آن لائن والی بال کوچنگ کورس شروع ہوگیا ہے۔ کورس کا افتتاح پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر شاہ نعیم ظفر بھی آن لائن موجود تھے۔

کورس کے شرکاء کو (آج) بدھ کو شاہد مسعود لیکچرز دیں گے۔

(جاری ہے)

شاہد مسعود کھیل کے بنیادی پہلو، پلینگ کورٹ، نیٹ، مارکنگ، بال، والی بال کے سامان اور مہارت کے حوالے سے کوچز اور کھلاڑیوں کو آگاہی دیں گے۔ کورس میں 500 سے زائد کوچز اور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی اور پاکستان ایئر فورس سمیت ملک بھر سے کوچز اور کھلاڑی شامل ہیں۔

محمد سعید احمد خان، شہباز باجود، شاہد مسعود اور ایران سے تعلق رکھنے والے کوچ حامد موہادی شرکاء کو لیکچرز دیں گے اور کورس میں کامیابی حاصل کرنے شرکاء میں اسناد بھی تقیسم کی جائیں گی۔ یہ کورس 21 جون تک جاری رہے گا اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل سید عارف حسن ہوںگے۔
وقت اشاعت : 16/06/2020 - 13:08:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :