پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کر دی

پی بی ایس اے کے صدر منور شیخ نے بین الصوبائی رابطہ کی وزیر فہمیدہ مرزا کو بھی خط لکھ دیا

بدھ 17 جون 2020 15:40

پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2020ء) پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کر دی ،پی بی ایس اے کے صدر منور شیخ نے بین الصوبائی رابطہ کی وزیر فہمیدہ مرزا کو بھی خط لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

منور شیخ نے شکوہ کیا کہ دو سال کا عرصہ بیت گیا لیکن سالانہ گرانٹ نہیں ملی ، محمد آصف نے دو بار عالمی اعزاز جیتا لیکن کیش ایوارڈ نہیں دیا گیا، محمد آصف کے علاوہ دیگر ملکی کیوئسٹ نے بھی میڈلز جیتے لیکن کوئی انعام نہیں دیا گیا ۔

منور شیخ نے کہاکہ گرانٹ نہ ملنے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کے پیسے بھی نہ دے سکے ، سالانہ گرانٹ کے ساتھ ساتھ اسپیشل گرانٹ بھی رواں سال نہیں ملی ۔ صدر پی بی ایس اے کے مطابق گرانٹ نہ ملی تو جون کے بعد تمام فنڈ بھی ضائع ہوجائیں گے ۔
وقت اشاعت : 17/06/2020 - 15:40:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :