عمر ریاض پہلے آن لائن والی بال کوچنگ کورس میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور خوراک کے حوالے سے لیکچرز کل دیں گے

جمعہ 19 جون 2020 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2020ء) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سپورٹس فار لائف کے تعاون سے ملک جاری پہلے آن لائن والی بال کوچنگ کورس کے چھٹے روز عمر ریاض کورس کے شرکاء کو کھلاڑیوں کی فٹنس اور خوراک کے حوالے سے لیکچرز کل ہفتہ کو دیں گے، پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شاہ نعیم ظفر نے بتایا کہ کورس میں 500 سے زائد کوچز اور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی اور پاکستان ائیرفورس سمیت ملک بھر سے کوچز اور کھلاڑی شامل ہیں، کورس کے شرکاء کو پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب سمیت محمد سعید احمد خان، عمر ریاض، شہباز باجود، شاہد مسعود اور ایران سے تعلق رکھنے والے کوچ حامد موہادی مختلف موضوعات پر لیکچرز دے رہے ہیں اور کورس میں کامیابی حاصل کرنے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

یہ کورس 21 جون تک جاری رہے گا اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن ہونگے۔
وقت اشاعت : 19/06/2020 - 14:48:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :