پہلا آن لائن والی بال کوچنگ کورس کل اختتام پذیر ہوگا

ہفتہ 20 جون 2020 11:54

پہلا آن لائن والی بال کوچنگ کورس کل اختتام پذیر ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2020ء) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سپورٹس فار لائف کے تعاون سے ملک جاری پہلا آن لائن والی بال کوچنگ کورس کل اتوار کو اختتام پذیر ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شاہ نعیم ظفر نے بتایا کہ کورس میں 500 سے زائد کوچز اور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی اور پاکستان ائیرفورس سمیت ملک بھر سے کوچز اور کھلاڑی شامل ہیں، کورس کے شرکاء کو پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب سمیت محمد سعید احمد خان، عمر ریاض، شہباز باجود، شاہد مسعود اور ایران سے تعلق رکھنے والے کوچ حامد موہادی مختلف موضوعات پر لیکچرز دے رہے ہیں اور کورس میں کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔

یہ کورس 21 جون تک جاری رہے گا اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن ہونگے۔
وقت اشاعت : 20/06/2020 - 11:54:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :