ڈپارٹمنٹل ٹیموں کی بحالی لازمی ہے، خواجہ جنید

پاکستان ہاکی کا یورپی ممالک کے سسٹم سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، انٹرویو

ہفتہ 20 جون 2020 11:54

ڈپارٹمنٹل ٹیموں کی بحالی لازمی ہے، خواجہ جنید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2020ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ ڈپارٹمنٹل ٹیموں کی بحالی لازمی ہے، پاکستان ہاکی کا یورپی ممالک کے سسٹم سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ہیڈ کوچ پاکستان ہاکی ٹیم خواجہ جنید نے ایک انٹرویومیں کہا کہ35 کھلاڑیوں کی فہرست بناچکے ہیں، تین سوکھلاڑی اب تک پول میں شامل کرچکے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن ان سب کھلاڑیوں کوسنبھال نہیں سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈپارٹمنٹل ٹیموں کی بحالی لازمی ہے، ہم یورپی ممالک کے سسٹم سے موازنہ نہیں کرسکتے ہیں، بھارت میں 40 کے قریب ڈپارٹمنٹس کھیلوں سے جڑے ہیں، ہاکی کلبز چلانے کیلئے فنڈزکی ضرورت ہے۔ یہاں پاکستان ہاکی ٹیم کوچلانے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ بھارتی ہاکی فیڈریشن کا بجٹ بلین سے زائد ہے، وہ ہاکی لیگ کراتے ہوئے کھلاڑیوں کو مالی طور پر مضبوط کررہے ہیں، موجودہ دور میں بھارتی ہاکی ہم سے آگے نکل چکی ہے۔
وقت اشاعت : 20/06/2020 - 11:54:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :