ایک میچ ،3ٹیمیں ،36اوورز ،کرکٹ جنوبی افریقہ نئے تجربہ کیلئے تیار

27 جون کو یکجہتی کپ کے عنوان سے کورونا چیرٹی کے لئے میچ کھیلا جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 20 جون 2020 14:53

ایک میچ ،3ٹیمیں ،36اوورز ،کرکٹ جنوبی افریقہ نئے تجربہ کیلئے تیار
جوہانسبرگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جون 2020ء ) کرکٹ جنوبی افریقہ نے کرکٹ کے آغاز کی خاطر 27 جون کو یکجہتی کپ کے عنوان سے نئے فارمیٹ کے تحت تین ٹیموں پر مشتمل 36 اوورز کے میچ کا تجربہ کرنے کی تیاری کرلی ہے جس کے دوران نہ صرف کورونا وائرس کے دوران ملک کے اہم پلیئرز کو میدان میں اترنے کا موقع ملے گا بلکہ چیرٹی کیلئے فنڈز بھی جمع ہونگے ۔واضح رہے کہ میچ خالی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا تاہم یہ کرکٹ جنوبی افریقہ کیلئے امتحان بھی ہوگا جس نے آئندہ ماہ سے ڈومیسٹک کرکٹ شروع کرنے کا پلان بنا لیا ہے ۔

آٹھ پلیئرز پر مشتمل 3ٹیموں کی قیادت ابراہام ڈی ویلیئرز،کگیسو ربادا اور کوئنٹن ڈی کوک کریں گے جن کو چھ اوورز فی اننگز کے لحاظ سے بارہ اوورز کھیلنے کا موقع ملے گا اور انہیں فیلڈ میں موجود دیگر دونوں حریفوں کا سامنا کرنا ہوگا جب کہ ساتویں وکٹ گرنے کے بعد باقی رہ جانے والا بیٹسمین اپنی اننگز جاری رکھ سکے گا جسے سکورنگ کیلئے ڈبل،چوکوں اور چھکوں کا سہارا لینا ہوگا۔

(جاری ہے)

میچ میں شریک تینوں ٹیمیں قرعہ اندازی کے بعد بیٹنگ سائیڈ،باؤلنگ سائیڈ اور ڈگ آؤٹ سائیڈ کہلائیں گی اور کھیل کے اختتام پر زیادہ رنز بنانے والی ٹیم فاتح قرار دی جائے گی جسے گولڈ میڈل دیا جائے گا تاہم ٹائی کی صورت میں سپر اوور کا سہارا لیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/06/2020 - 14:53:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :