سنوکر کے دس ہزار سے زائد کلب بند ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر جون 13:27

سنوکر کے دس ہزار سے زائد کلب بند ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2020ء) پاکستان کا عالمی سطح پر نام روشن کرنے والی گیم سنوکر کے دس ہزار سے زائد کلب بند ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کے ممبر اسمبلی مرزا جاوید کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار دا دکے متن میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس میں لاک ڈان کیدوران تقریبا ساری انڈسٹری اور سپورٹس اوپن کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

لیکن پاکستان کا عالمی سطح پر نام روشن کرنے والی گیم سنوکر کے دس ہزار سے زائد کلب بند ہیں۔کلب بند ہونے سے پچاس ہزار سے زائد ملازمین بے روزگار ہیں۔جس طرح جم کھولے گئے ہیں اس طرح ایس او پیز کے ساتھ سنوکر کلب بھی کھولے جائیں۔دو پلئیر ہی ایک وقت میں کھیلتے ہیں اور ہر پلئیر اپنی سٹک استعمال کرتا ہے۔کلب میں دو پلئیر کھیلنیسے سماجی فاصلہ بھی برقرار رہتا ہے ۔قرار داد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بند کلب کھولے جائیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/06/2020 - 13:27:42

Your Thoughts and Comments