دورہ انگلینڈ،بال ٹیمپرنگ پر قانون سازی کے باعث انگلش پیسرز موثر نہیں ہونگے :ثقلین مشتاق

یاسر شاہ آئندہ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں: سربراہ انٹرنیشنل پلیئرز ڈیویلپمنٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 جون 2020 14:23

دورہ انگلینڈ،بال ٹیمپرنگ پر قانون سازی کے باعث انگلش پیسرز موثر نہیں ہونگے :ثقلین مشتاق
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جون 2020ء ) ہائی پرفارمنس سنٹر میں انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ کے سربراہ ثقلین مشتاق نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے کہا ہے کہ ساؤتھمپٹن اور مانچسٹر کی کنڈیشنز پاکستان کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ وقت نہ صرف کھیل کیلئے انتہائی مشکل ہے بلکہ کورونا وائر س نے پوری دنیا میں زندگی بدل دی ہے ۔

ان مشکل حالات میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے دورہ انگلینڈ سے تاریخ رقم ہو گی۔ 43 سالہ ثقلین مشتاق نے باؤلرز کو گیندکو چھیڑنے سے روکنے کیلئے قانون سازی کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس پابندی کا مطلب ہے کہ انگلینڈ کے دو مرکزی باؤلرز جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ میچوں میں کوئی بڑا اثر نہیں ڈال سکیں گے جس طرح وہ ماضی میں بیٹسمینوں کیلئے مشکلات پیدا کرتے تھے لہٰذاپاکستانی بیٹسمینوں کو موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا نا چاہئے ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے کھلاڑیوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ معین علی اور ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عادل رشید انگلش ٹیم کا مستقل حصہ نہیں ہیں اور پاکستان کو اس صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ثقلین مشتا ق کے مطابق پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ آئندہ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔                                                                                                                                                                
وقت اشاعت : 22/06/2020 - 14:23:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :