پہلا آن لائن والی بال کوچنگ کورس اختتام پذیر ہوگیا

پیر 22 جون 2020 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2020ء) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سپورٹس فار لائف کے تعاون سے ملک میں جاری پہلا آن لائن والی بال کوچنگ کورس گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن تھے جبکہ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب بھی آن لائن موجود تھے، پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شاہ نعیم ظفر نے بتایا کہ کورس میں 500 سے زائد کوچز اور کھلاڑی حصہ لیا جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی اور پاکستان ائیر فورس سمیت ملک بھر سے کوچز اور کھلاڑی شامل تھے۔

کورس کے شرکاء کو پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب سمیت محمد سعید احمد خان، عمر ریاض، شہباز باجود، شاہد مسعود نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے، کورس ایک ہفتہ تک جاری رہا۔
وقت اشاعت : 22/06/2020 - 14:42:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :