کورونا جنوبی افریقی کرکٹ میں بھی پھیلنے لگا،7مثبت ٹیسٹ

آرگنائزیشن، ایسوسی ایشنز اورکنٹریکٹ یافتہ پلیئرزسمیت100افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ لیے گئے، متاثرہ افراد کی شناخت ظاہر نہیں ہوئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 جون 2020 12:20

کورونا جنوبی افریقی کرکٹ میں بھی پھیلنے لگا،7مثبت ٹیسٹ
جوہانسبرگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جون 2020ء ) کورونا وائرس جنوبی افریقی کرکٹ میں بھی پھیلنے لگا، بورڈ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ حال ہی میں مجموعی طور پر آرگنائزیشن، ایسوسی ایشنز اور کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز سمیت 100 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ لیے گئے۔ ان میں سے 7 کا نتیجہ مثبت آگیا، متاثرہ افراد کی شناخت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ کرکٹ جنوبی افریقہ نے 27 جون کو 3 ٹیموں کا منفرد میچ کرانے کا اعلان کیا تھا مگر بعد میں اسے کورونا خدشات کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ دنیا کے بیشتر حصوں میں اب نئے کورونا وائرس کی وبا کی شدت میں کافی حد تک کمی آچکی ہے مگر دیگر ممالک میں اس کے کیز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کو 6 ماہ ہونے والے ہیں (عالمی ادارہ صحت کے مطابق پہلا کی 31 دسمبر کو رپورٹ ہوا تھا) مگر ایسا لگتا ہے کہ اس کی طاقت میں اب تک کمی نہیں آئی۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت نے اتوار کو ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ کیے جن کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار تھی۔

اتنی تعداد میں کیسز 24 گھنٹے میں سامنے آئے، اس حوالے سے برازیل سرفہرست رہا جہاں 24 گھنٹے میں 54 ہزار 771 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ امریکا 36 ہزار 617 کیسز کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت میں 15 ہزار 400 اور پاکستان میں وائرس کے مزید 4 ہزار 916 نئے کیسز اور 121 اموات سامنے آئیں۔ ماہرین کے مطابق کیسز کی تعداد میں اضافے کے متعدد عناسر جیے ہیں زیادہ بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ اور وائرس کا زیادہ پھیلاؤ۔ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 90 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہیں جبکہ 4 لاکھ 61 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، جبکہ 24 گھنٹے میں 4743 اموات ہوئیں۔ 24 گھنٹے میں دوتہائی سے زیادہ ہلاکتیں امریکی ممالک میں ہوئیں۔
وقت اشاعت : 23/06/2020 - 12:20:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :