برازیل میں فٹ بال سٹیڈیم سینما میں تبدیل

ہفتہ 27 جون 2020 11:30

برازیل میں فٹ بال سٹیڈیم سینما میں تبدیل
برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2020ء) برازیل میں ایک فٹ بال سٹیڈیم کو ڈرائیو ان سینما میں تبدیل کردیا گیا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کے بحران سے بدترین متاثر ملک میں عوام کا جذبہ بحال کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ساحلی شہر ساؤ پولو کے پلمئیرس فٹ بال کلب کے سٹیڈیم کو سینما گھر میں تبدیل کر دیاہے، جہاں تین سو کاروں کی گنجائش ہو گی۔

(جاری ہے)

اس ڈرائیو ان سینما میں فلمیں دکھانے کے علاوہ کامیڈی کے پروگرام اور بچوں کے تھیٹر بھی منعقد کیے جائیں گے۔ڈرائیو ان سینما کا ٹکٹ 23سے 100ڈا لر میں دستیاب ہو گا جبکہ ایک کار میں چار سے زیادہ افراد کو آنے کی اجازت نہیں۔ واضع رہے کہ اس سے پہلے امریکہ، یورپ اور متحدہ عرب امارات میں بھی نئے ڈرائیو ان سینما کھولے گئے ہیں کیونکہ عام سینما گھروں کے مقابلے میں ان میں سماجی فاصلہ برقرار رکھا جاسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 27/06/2020 - 11:30:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :