․کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان اور جاپان کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کو 2021ء تک ملتوی

ہفتہ 27 جون 2020 16:57

․کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان اور جاپان کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کو 2021ء تک ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2020ء) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے عالمی وبائ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان اور جاپان کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی 2021ء تک ملتوی کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال 2020میں ہونے والے تمام ڈیوس کپ ٹائی کے ایونٹس 2021 تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہی. ان ملتوی شدہ ایونٹس میں پاکستان اورجاپان کے درمیان رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں18سی19ستمبر تک شیڈول ایونٹ بھی شامل ہے۔

آئی ٹی ایف نے کورونا کی وجہ سے 2020 میں ہونے والے دیگر ڈیوس کپ ٹائی کے ایونٹس2021تک ملتوی کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال مارچ میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں سلووینیا کو 0-3سے شکست دے کر جاپان کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
وقت اشاعت : 27/06/2020 - 16:57:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :