ڈیوس کپ اور فیڈ کپ کے ٹیم ٹینس مقابلوں کے فائنلز 2021ء تک ملتوی

پیر 29 جون 2020 14:15

ڈیوس کپ اور فیڈ کپ کے ٹیم ٹینس مقابلوں کے فائنلز 2021ء تک ملتوی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) فیڈ کپ اور ڈیوس کپ کے فائنلز بالترتیب اپریل 2021ء اور نومبر 2021ء تک ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سمیت 18ٹیمیں 22 نومبر 2021ء کو سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والے ڈیوس کپ کے لئے مقابلہ کریں گی۔ میکسیکو میں انگلینڈ کی فیڈ کپ پلے آف ٹائی، جو انھیں کامیابی سے بچنے کے لئے جیتنی ہوگی، فروری 2021ء میں ہوگی۔

(جاری ہے)

فیڈ کپ فائنل بڈاپسٹ میں 13سے 18 اپریل 2021ء تک کھیلا جا?ے گا۔ اگر انگلینڈ ٹیم نے میکسیکو کو شکست دے دی تو وہ 2022ء میں اگلے فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کا موقع حاصل کریگی لیکن اگر وہ ہار جاتے ہیں تو وہ یورپ / افریقہ زون میں شامل ہو جائیں گے۔ گزشتہ سال انگلینڈ ٹیم نے ویمن ٹیم مقابلہ کے ورلڈ گروپ لیول میں 26 سال بعد ترقی کی جو ایک بڑی کامیابی تھی۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو 2019ء میں ڈیوس کپ سیمی فائنل میں سپین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
وقت اشاعت : 29/06/2020 - 14:15:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :