قومی ہیڈ کوچ بابراعظم کی رہنمائی کیسے کریں گے :عامر سہیل

یونس خان کی تقرری سے ثابت ہوگیا پی سی بی کو مصباح الحق پر اعتماد نہیں رہا :سابق اوپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 جون 2020 14:54

قومی ہیڈ کوچ بابراعظم کی رہنمائی کیسے کریں گے :عامر سہیل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2020ء ) سابق قومی کپتان عامر سہیل نے سوال اٹھایا ہے کہ اپنے دور میں دفاعی طرز کی قیادت کیلئے مشہور مصباح الحق اب بطور ہیڈ کوچ بابراعظم کی رہنمائی کیسے کرسکیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کی رہنمائی کارآمد ثابت نہیں ہوگی جو خود دفاعی کپتانی پر تنقید کا سامنا کر چکے ہیں لہٰذا انہیں بطور کپتان اپنی ماضی کی خامیوں کی درستگی کرتے ہوئے بابراعظم کو وہی غلطیاں دہرانے سے روکنا ہوگا اور خاص کر اس وقت جب نوجوان کرکٹرز کو آزمانے کا موقع آئے ۔

53 سالہ عامر سہیل کا کہنا تھا کہ دو فارمیٹس کا کپتان بنانے کے بعد بورڈ کی کوشش ہونی چاہئے کہ وہ بابر اعظم کی مناسب تربیت کا اہتما م کرے تاہم اگر مصباح الحق ہی منٹور برقرار رہیں گے تو پھر مستقبل میں نوجوان کھلاڑی کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔

(جاری ہے)

عامر سہیل نے دعویٰ کیا کہ پی سی بی کا مصباح الحق پر اعتماد ختم ہو گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یونس خان کی بطور بیٹنگ کوچ تقرر ی کی گئی ۔

مصباح کے پاس تین عہدے تھے جس کی وجہ سے کھلاڑی ان کو اپنے مسائل بتانے سے کتراتے تھے جب کہ مصباح الحق خود بھی مشکلات سے دوچار نظر آئے کیونکہ ان کے فرائض سنبھالنے کے بعد قومی ٹیم پندرہ میں سے نو میچز ہاری ۔عامر سہیل نے کہا کہ یونس خان کو بیٹنگ کوچ مقر ر کرکے بورڈ نے ثابت کر دیا کہ مصباح کو اہم ذمہ داریاں دینا غلطی تھی۔           
وقت اشاعت : 29/06/2020 - 14:54:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :