چھ قومی کرکٹرز کی کی تیسری کورونا ٹیسٹنگ مکمل

پیر جون 15:07

چھ قومی کرکٹرز کی کی تیسری کورونا ٹیسٹنگ مکمل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2020ء) چھ قومی کرکٹرز کی کی تیسری کورونا ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی۔ لاہور کے نجی ہوٹل میں ہسپتال کے عملے نے محمد حفیظ ، وہاب ریاض، محمد رضوان ، محمد حسنین، فخر زمان اور شاداب خان کے سیمپلز لئے ۔رپورٹ منفی آنے کے بعد مذکورہ کھلاڑیوں کو بھی انگلینڈ بھجوایا جائے گا۔

(جاری ہے)

قواعد کے مطابق ایک ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دو بار منفی ٹیسٹ آنے کے بعد ہی برطانیہ میں داخلہ ممکن ہوسکتا ہے۔

مذکورہ کرکٹرز کا پہلی ٹیسٹنگ میں رزلٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد دوسری ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی جبکہ گزشتہ روز تیسری ٹیسٹنگ کی گئی ہے جس کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ان کرکٹرز کو انگلینڈ بھجوایا جا سکے گا۔مذکورہ کھلاڑی تک تک مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ماحول میں ہی قیام پذیر رہیں گے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 29/06/2020 - 15:07:55

Your Thoughts and Comments