پاکستان سٹاک ایکسچینج حملہ، رومان رئیس ہیرو پولیس اہلکاروں کا آٹوگراف لینے کے لیے بے چین

آپ سے ملنے کے لیے انتظار نہیں کرسکتا، آپ ہمارے اصل ہیروز ہیں: فاسٹ باولر کاٹویٹر پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر جون 20:46

پاکستان سٹاک ایکسچینج حملہ، رومان رئیس ہیرو پولیس اہلکاروں کا آٹوگراف ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2020ء ) پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے، قومی ٹیم کے فاسٹ باولر رومان رئیس حملہ ناکام بنانے والے پولیس ہیروز کا آٹو گراف لینے کے لیے بے چین ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 4 دہشت گرد ایک کارمیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے احاطے میں داخل ہوئے، گاڑی سے نکلتے ہی انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔

اس موقع پر عمارت کی سکیورٹی پر تعینات گارڈز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کے ساتھ ساتھ دستی بم پھینکے۔ فائرنگ کے تبادلے میں تمام دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد سکیورٹی گارڈز جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 8 لاشوں اور 8 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں 3 سکیورٹی گارڈ اورسندھ پولیس کا ایک سب انسپکٹر شامل ہے جب کہ چاروں دہشتگردوں کی لاشیں بھی سول ہسپتال میں ہی لائی گئی ہیں۔

چاروں دہشتگردوں نے ٹی شرٹ ، جینز اور ٹراؤزر پہنے ہوئے تھے، دہشتگردوں کی جیبوں سے شناخت کی کوئی چیز نہیں نکلی ، حملہ آوروں کی عمریں 22 سال سے 28 برس کے درمیان ہیں۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 سے 3 مشتبہ افراد کو پولیس نے جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ باولر رومان رئیس دہشتگردوں کو مار گرانے والے ہیرو پولیس اہلکاروں سے ملنے کے لیے بے چین ہیں ۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’’ ویل ڈن ساتھیوں، ملنے کا پروگرام بناتے ہیں، آپ سے ملنےکے لیے زیادہ انتظار نہیں کرسکتا،آٹوگراف بھی لینا ہے، آپ ہمارے اصل ہیروز ہیں، انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں اور پولیس سب انسپکٹر کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا بھی کی‘‘۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 29/06/2020 - 20:46:40

Your Thoughts and Comments