حکومت پاکستان سپورٹس بورڈ کے ایگزیکیٹو بورڈ سے قومی ہاکی کھیل کی نمائندگی کو نظر انداز نہ کرے۔ اولیمپیئن رائو سلیم ناظم

منگل جون 15:08

حکومت پاکستان سپورٹس بورڈ کے ایگزیکیٹو بورڈ سے قومی ہاکی کھیل کی نمائندگی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) پاکستان اولیمپیئنز فورم اور ہاکی فیملی کے ترجمان رائو سلیم ناظم نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ حکومت پاکستان سپورٹس بورڈ کے ایگزیکیٹو بورڈ سے قومی ہاکی کھیل کی نمائندگی کو نظر انداز نہ کرے بلکہ غیر متنازعہ ہاکی کی شخصیات کو نمائندگی دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہاکی پر اربوں روپے خرچ کئے لیکن ہاکی وہیں کی وہیں ہے اور اب عالمی درجہ بندی میں 17 ویں پوزیشن پر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اپیل کی ہے کہ حکومت کی جانب سے فیڈریشن کو دی گئی رقوم کا آڈٹ کروانے کے ساتھ ساتھ گذشتہ سالوں میں ہاکی کی کارکردگی پر فیڈریشن سے رپورٹ طلب کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سپورٹس بورڈ کے ایگزیکیٹو بورڈ سے قومی ہاکی کھیل کی نمائندگی کو نظر انداز نہ کرے بلکہ غیر متنازعہ ہاکی کی شخصیات جن میں خواجہ ذکاء الدین (سابق قومی کپتان 1965ئ)، طارق عزیز (سابق قومی کپتان 1968ئ)، خالد محمود (سابق قومی کپتان 1971 ئ) اور اولیمپیئن کرنل (ر) مدثر اصغر (سابق سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف) شامل ہیں میں سے کسی ایک کو ایگزیکٹو بورڈ میں نمائندگی دے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 30/06/2020 - 15:08:52

Your Thoughts and Comments