قومی اسکواڈ کی انگلینڈ میں پہلی ٹیسٹنگ کی رپورٹس پی سی بی کو موصول

Zahid Noor زاہد نور منگل 30 جون 2020 17:21

قومی اسکواڈ کی انگلینڈ میں پہلی ٹیسٹنگ کی رپورٹس پی سی بی کو موصول
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون2020ء،نمائندہ خصوصی ذاہدنور) انگلینڈ میں موجود 20 کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کے 11 اراکین کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ای سی بی میڈیکل پینل کے زیر اہتمام قومی اسکواڈ کی ووسٹر میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ گذشتہ روز ہوئی تھی۔ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر قومی کھلاڑیوں کو ووسٹر میں ٹریننگ کی اجازت مل گئی ۔ تاخیر سے اسکواڈ کو جوائن کرنے والے اسپنر ظفر گوہر اور فزیو کلف ڈیکن کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی آج موصول ہوجائیں گی۔
وقت اشاعت : 30/06/2020 - 17:21:00