سربیا کی وزیراعظم اینا برنابک نے ٹینس پلیئر نووک جوکووک کا قصور اپنے سر لے لیا

بدھ 1 جولائی 2020 13:30

سربیا کی وزیراعظم اینا برنابک نے ٹینس پلیئر نووک جوکووک کا قصور اپنے سر لے لیا
بلغراد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2020ء) سربیا کی وزیراعظم اینا برنابک نے ٹینس پلیئر نووک جوکووک کا قصور اپنے سر لے لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نمبرون ٹینس اسٹار کو ایونٹس کرانے پرکورونا وائرس کے پھیلائوکا باعث قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،کچھ لوگ انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ایسے میں سربیئن وزیراعظم نے اپنے ملک کے بہترین کھلاڑی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جوکووک کا کوئی قصور نہیں، انھوں نے اچھے کیلیے سب کچھ کیا، اگر کوئی قصور وار ہے تو وہ میں ہوں جس نے ایونٹ کی اجازت دی، اس لیے جوکووک کو کچھ نہ کہا جائے۔
وقت اشاعت : 01/07/2020 - 13:30:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :