ہربھجن سنگھ پاکستان کی حمایت میں سامنے آگئے؟

آسٹریلیوی صحافی ڈینس نےٹویٹر پر ہربھجن سنگھ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سبز رنگ کی پگڑی پہنے ہوئے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 1 جولائی 2020 16:14

ہربھجن سنگھ پاکستان کی حمایت میں سامنے آگئے؟
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی 2020ء ) سابق بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ پاکستان کی حمایت میں سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیوی صحافی ڈینس فریڈمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہربھجن سنگھ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سبز رنگ کی پگڑی پہنے ہوئے ہیں۔ ہربھجن سنگھ کو پتا بھی نہیں ہوگا کہ ان کی اس سبز رنگ کی پگڑی پہننے پر سوشل میڈیا پر قہقہوں کا طوفان اُمڈ آئے گا۔

 آسٹریلیوی صحافی ڈٰینس فریڈمین نے ٹویٹر پر ہربھجن کی یہ تصویر شیئر کی تو مداح نے دلچسپ تبصرے شروع کردئیے، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہربھجن سبز پگڑی پہنے ہوئے ہیں ۔ڈینس نے کیپشن میں لکھا کہ ’ہربھجن سبز پگڑی پہن کر پاکستان کی حمایت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا یہ کمنٹ لکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارف کے تبصرے شروع ہوگئے، ایک صارف نے لکھا کہ ’ڈینس نے گیند باؤنڈری لائن سے باہر پھینک دی ہے‘۔

ایک صارف نے بھارتی مزاحیہ اداکار راجپال یادو کی روتی ہوئی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اس وقت بھارتیوں کا یہ حال ہوگا۔
شاہ جہان ملک نے مزاحیہ ایموجیز بنا کر لکھا کہ ’شکریہ پاجی‘۔
محسن آفریدی نے لکھا کہ ’یہ مروائے گا ہربھجن کو‘۔
وقت اشاعت : 01/07/2020 - 16:14:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :