سابق ٹیسٹ کرکٹر خالد وزیر کا 84 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا

بدھ 1 جولائی 2020 19:33

سابق ٹیسٹ کرکٹر خالد وزیر کا 84 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر خالد وزیر کا 84 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے 1954ء میں دو ٹیسٹ کھیلے تھے۔ وہ طویل عرصہ سے بستر علالت پر تھے اور صحت یاب نہ ہوسکے اور بالآخر 84 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ سابق ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹر سید وزیر علی کے بیٹے خالد وزیر نے انگلینڈ کے خلاف 1954ء میں لارڈز کے مقام پر اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

(جاری ہے)

وہ اپنے کیرئیر میں کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچز میں صرف 14 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے اور انہوں نے 18 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے تھے جن میں انہوں نے مزید 271 رنز بنائے تھے اور 14 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ خالد وزیر کو صرف دو فرسٹ کلاس میچوں کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے منتخب کر لیا گیا تھا لیکن انہوں نے اس دورے کے بعد کبھی بھی فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلی تھی۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا اختتام 19 سال کی عمر میں کیا۔ ان کی عمدہ کارکردگی لنکاشائر لیگ میں ایسٹ لنکاشائر کے خلاف تھی جس میں انہوں نے 57 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ 1936ء میں جالندھر میں پیدا ہوئے تھے اور چیسٹر میں اپنا آخری سانس لیا۔
وقت اشاعت : 01/07/2020 - 19:33:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :