انٹرنیشنل باکسر غلام نبی نندے انتقال کر گئے

جمعرات 2 جولائی 2020 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) انٹرنیشنل باکسر غلام نبی نندے گذشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق غلام نبی نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لئے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

(جاری ہے)

کراچی الیکٹریک سے وابستہ قومی باکسر نے ایشین گیمز کے علاوہ سیف گیمز اور دوسرے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ان کا تعلق کراچی مشہور علاقے لیاری سے تھا. ان کی وفات پر قومی ہیڈ کوچ کیپٹن ریٹائرڈ ارشد حسین اور اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد بٹ اور سیکرٹری ایسوسی ایشن نمود مسلم اور اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویر احمد نے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وقت اشاعت : 02/07/2020 - 23:20:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :