امام الحق کو کارکردگی کی بنیاد پر سلیکٹ کیا گیا تھا، انضمام الحق

جمعہ 3 جولائی 2020 11:39

امام الحق کو کارکردگی کی بنیاد پر سلیکٹ کیا گیا تھا، انضمام الحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ امام الحق کو کارکردگی کی بنیاد پر سلیکٹ کیا گیا تھا۔ ایک انٹرویومیں اپنی سلیکشن کمیٹی کے دور کی بات کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ جن نوجوان پلیئرز کو انہوں نے موقع دیا انہیں موقع کے ساتھ اعتماد بھی دیا جس کی وجہ سے وہ آج اسٹیبلش پلیئرز ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شاداب خان، حسن علی ، فخر زمان سب کو اعتماد دیا گیا تھا اور انہوں نے پرفارم کیا،فہیم اشرف سے بھی بہت امیدیں وابستہ تھیں لیکن فہیم اتنا اچھا پرفارم نہیں کرسکے کہ جس کی امید تھی۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ امام الحق کو کارکردگی کی بنیاد پر سلیکٹ کیا گیا تھا، اس نے ون ڈے کرکٹ میں پرفارمنس دے کر خود کو منوایا بھی اس کے باوجود بھی تنقید کی جاتی رہی، اس سے امام الحق کو فرق پڑا تھا، لوگوں کو کسی کی ذات کی بجائے پاکستان کا سوچنا چاہیے کہ پاکستان کیلئے کیا بہتر ہے۔
وقت اشاعت : 03/07/2020 - 11:39:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :