کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے لمحات بہت تکلیف دہ تھے‘شاداب خان

ٹیسٹ مثبت آنے پر پی سی بی نے بڑا حوصلہ بڑھایااور رابطہ رکھ کر اکیلے ہوجانے کا احساس نہیں ہونے دیا

جمعہ 3 جولائی 2020 15:24

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے لمحات بہت تکلیف دہ تھے‘شاداب خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے لمحات بہت تکلیف دہ تھے لیکن یقین تھا کہ یہ کٹھن وقت جلد گزر جائے گا۔ برطانیہ روانگی سے پہلے شاداب خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاکہ کوویڈ 19 کا دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آنے پر بہت خوش ہوا ، سب سے پہلے والدین کو بتایا۔ میرے والدین ٹیسٹ مثبت آنے پر بہت پریشان ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ مثبت آنے پر پی سی بی نے بڑا حوصلہ بڑھایااور رابطہ رکھ کر اکیلے ہوجانے کا احساس نہیں ہونے دیا۔لاہور میں کھلاڑیوں کے ساتھ دوبارہ ملنا بہت اچھا لگا۔ شاداب خان نے کہاکہ ٹیم پہلے چلی گئی ، پھر بھی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں رہا۔ اب ٹیم کے ان ساتھیوں میں شامل ہونے کی خوشی ہے۔شاداب خان کے مطابق اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد ، فہیم اشرف اور موسی خان کے ساتھ رابطہ رہا۔
وقت اشاعت : 03/07/2020 - 15:24:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :