بلغاریہ میں فٹبال کپ کا فائنل، کورونا ایس او پیز نظر انداز، وبا پھیلنے کا خطرہ

جمعہ 3 جولائی 2020 18:59

صوفیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) بلغاریہ میں فٹبال کپ فائنل مقابلہ دیکھنے اور جیت کا جشن مناتے ہوئے تماشائیوں نے کورونا ایس او پیز کو بھی ہرا دیا۔ ٹ*بلغاریہ میں فٹبال کے فائنل مقابلے کا سنسنی خیز اختتام پنلٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا۔ لوکو موٹو نے مسلسل دوسری بار ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

دلچسپ میچ سے زیادہ توجہ کا مرکز تماشائیوں کا رویہ تھا جنہوں نے کورونا ایس او پیز کو شکست دے دی۔یہ میچ دیکھنے کیلئے بارہ ہزار شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی تھی۔ میچ دیکھنے اور جیت کی خوشی منانے میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا نہ ہی ماسک پہنے گئے، جسے ملک بھر میں جان لیوا وبا کے پھیلنے کا بڑا خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 03/07/2020 - 18:59:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :