دورہ انگلینڈ میں ڈپریشن کے باعث کھلاڑی آپس میں لڑ سکتے ہیں :انضمام الحق

چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے کرکٹرز کا ذہنی طور پر مضبوط ہونا بہت ضروری ہی:سابق کپتان

جمعہ 3 جولائی 2020 19:17

دورہ انگلینڈ میں ڈپریشن کے باعث کھلاڑی آپس میں لڑ سکتے ہیں :انضمام الحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ میں کھلاڑی گراؤنڈ سے ہوٹل اور ہوٹل سے گراؤنڈ تک ہی محدود رہنے کے باعث ڈپریشن کا شکار ہوسکتے ہیں اور آپس میں لڑائی کا بھی خدشہ ہے۔ 50 سالہ سابق لیجنڈ بیٹسمین نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں ٹیم کو گراؤنڈ پر تو اتنے سخت چیلنج کا سامنا نہیں ہوگا کیوں کہ پاکستان نے انگلینڈ میں ہمیشہ اچھا کھیلا ہے، لیکن گراؤنڈ سے باہر چیلنج کا سامنا ضرور رہے گا اور اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے کرکٹرز کا ذہنی طور پر مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ پہلی بار ہورہا ہے کہ پلیئرز بالکل بھی کہیں آنا جانا نہیں کرسکیں گے، تین مہینے محدود رہیں گے، جتنی بھی سہولیات ہوں ہر کسی کا دل چاہتا ہے کہ دو تین چار روز بعد کسی نہ کسی سے ملاقات کریں اور باہر جائیں۔

(جاری ہے)

1992ئ سی2007ئ تک 120 ٹیسٹ اور 378ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے انضمام الحق نے کہا کہ باہر جانا، لوگوں سے ملنا پلیئرز کے لیے ضروری ہوتا ہے کیوں کہ اس بغیر کھلاڑی ریلیکس نہیں ہوپائیں گیاور دباؤ میں رہیں گیجس کی وجہ سے ڈر ہے کہ کہیں انہیں ڈپریشن نہ ہوجائے اور جب سب پلیئرز طویل عرصہ تک ایک جگہ ہی محدود رہیں گے تو خدشہ ہوگا کہ کہیں وہ آپس میں لڑ نہ پڑیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اس صورت حال میں ٹیم منیجمنٹ کا ماحول اچھا رکھنا بہت ضروری ہے اور آپس کی ہم آہنگی کو یقینی بنانا بھی کافی ضروری ہوگا
وقت اشاعت : 03/07/2020 - 19:17:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :