بھارتی ٹیم کی کوچنگ کا موقع ملا تو ضرور قبول کروں گا، محمد اظہرالدین

جمعہ 3 جولائی 2020 20:51

بھارتی ٹیم کی کوچنگ کا موقع ملا تو ضرور قبول کروں گا، محمد اظہرالدین
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے موجودہ صدر محمد اظہرالدین نے کہا ہے کہ اگر ان کو قومی ٹیم کی کوچنگ کرنے کا موقع ملا تو ضرور قبول کریں گے۔ محمد اظہرالدین نے اعتراف کیا ہے کہ میں اپنی قومی ٹیم کی کوچنگ کے لئے تیار ہوں۔ محمد اظہرالدین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر مجھے ہندوستانی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو میں اسے ضرور قبول کروں گا۔

(جاری ہے)

محمد اظہرالدین نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) جو کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے ملتوی ہوئی گئی تھی رواں سال کے آخر میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا میں نہیں ہوسکا تو پھر اسکو بھارت کرکٹ اینڈ کنڑول بورڈ (بی سی سی آئی) اکتوبر میں کرانے کے لئے کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آئی پی ایل لیگ آخر کار حالات بہتر ہونے تک ہو ہی جائے گی، زیادہ نہیں تو ہم کم از کم سات میچز کی میزبانی کریں گے۔
وقت اشاعت : 03/07/2020 - 20:51:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :