باﺅلرز کا ”بابراعظم“ کون ہے؟ انضمام الحق نے پاکستانیوں کا پسندیدہ نام لے لیا

شاہین آفریدی کا بولنگ میں وہی کردار ہے جو بیٹنگ میں بابراعظم کا ہے: سابق قومی کپتان و چیف سلیکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 4 جولائی 2020 16:46

باﺅلرز کا ”بابراعظم“ کون ہے؟ انضمام الحق نے پاکستانیوں کا پسندیدہ نام لے لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4جولائی 2020ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کلاس پلیئرز ہیں، بابر محنتی پلیئر ہے اور وہ کیریئر میں بہت کچھ حاصل کرسکتا ہے، کوہلی کو کھیلتے ہوئے 10 سال ہوگئے، بابر کو ابھی 3 سال ہوئے ہیں، ابھی بابر کو بہت کچھ حاصل کرنا ہے لیکن اگر دونوں کے ابتدائی کیریئر کا موازنہ کیا جائے تو بابر کے اعداد وہ شمار کافی اچھے ہیں۔

انضمام نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا بولنگ میں وہی کردار ہے جو بیٹنگ میں بابر اعظم کا ہے، شاہین شاہ آفریدی نہ صرف پیس سے بولنگ کرتا ہے بلکہ یہ بھی جانتا ہے کہ کس کو کس جگہ گیند کرانی ہے، اس میں دنیا کا ٹاپ بولر بننے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔

(جاری ہے)

اپنی سلیکشن کمیٹی کے دور کی بات کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ جن نوجوان پلیئرز کو انہوں نے موقع دیا انہیں موقع کے ساتھ اعتماد بھی دیا جس کی وجہ سے وہ آج سٹیبلش پلیئرز ہوچکے ہیں۔

شاداب خان، حسن علی ، فخر زمان سب کو اعتماد دیا گیا تھا اور انہوں نے پرفارم کیا،فہیم اشرف سے بھی بہت امیدیں وابستہ تھیں لیکن فہیم اتنا اچھا پرفارم نہیں کرسکے کہ جس کی امید تھی۔ ایک سوال پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ امام الحق کو کارکردگی کی بنیاد پر سلیکٹ کیا گیا تھا، اس نے ون ڈے کرکٹ میں پرفارمنس دے کر خود کو منوایا بھی اس کے باوجود بھی تنقید کی جاتی رہی، اس سے امام الحق کو فرق پڑا تھا، لوگوں کو کسی کی ذات کی بجائے پاکستان کا سوچنا چاہیے کہ پاکستان کیلئے کیا بہتر ہے ۔
وقت اشاعت : 04/07/2020 - 16:46:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :