مشرفی مرتضی کورونا کو ہرانے میں ناکام

گزشتہ 14روز سے گھر پر قرنطینہ تھے جو ہفتے کے روز ختم ہو گیا، وباء کے جراثیم بدستور موجود ہیں: ڈاکٹرز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 5 جولائی 2020 14:16

مشرفی مرتضی کورونا کو ہرانے میں ناکام
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جولائی 2020ء ) سابق بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کا دوسری مرتبہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا وہ گزشتہ 14روز سے گھر پر قرنطینہ تھے جو کہ ہفتے کے روز ختم ہو گیا تاہم ڈاکٹرز نے انہیں آگاہ کیا کہ ان میں وبا کے جراثیم بدستور موجود ہیں۔ بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار اور جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی ہے۔

(جاری ہے)

 گزشتہ روز وزارت صحت کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نسیمہ سلطانہ نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے سب سے زیادہ 2911 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جن سے متاثرہ افراد کی تعداد 52445 ہوگئی ۔ دریں اثناء مزید 37 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 709 ہوگئی ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی ہلاکت اب تک کی دوسری بڑی تعداد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران 523 مزید مریضوں کی صحت یابی کے بعد ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 11120 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 مارچ کو ملک میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے اب تک 333073 سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے ۔                                                                                              
وقت اشاعت : 05/07/2020 - 14:16:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :