چین کے بیڈ منٹن سپر سٹار لِن ڈین نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پیر 6 جولائی 2020 09:20

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) چین کے دو مرتبہ کے اولمپک چیمپئن اور دنیائے بیڈمنٹن کے اب تک کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں لِن ڈین نے اپنی 36 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ اس طرح بیجنگ 2008ء اور لندن 2012ء کے کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والے لِن ڈین 2020ء ٹوکیو اولمپکس میں شرکت نہیں کریں گے۔ 2020ء ٹوکیو اولمپکس گیمز، جو کورونا وائرس کی وجہ سے اب آئندہ موسم گرما میں جاپان میں ہی منقعد ہونگے۔

لِن ڈین کے شاندار کیریئر کا اختتام اپنے عظیم حریف اور دوست ملائیشین بیڈمنٹن سٹار لی چونگ وی کی ریٹائرمنٹ کے ٹھیک ایک سال بعد ہوا ہے۔ اس جوڑی نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک کھیل پر حکمرانی کی اور حالیہ برسوں میں کھیل میں شہرت کی بلندیوں کیساتھ ہی کھیل سے دستبردار ہوگئے۔

(جاری ہے)

لِن ڈین نے اپنے کیریئر کے دوران 666 سنگلز ایونٹس جیتے اس کے علاوہ انہوں نے کئی میڈلز اپنے نام کئے۔

لِن ڈین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں اپنے کنبے، کوچ، ٹیم کے ساتھی اور مداح کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے کیریئر کے دوران میرا ہر طرح ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر زبردست مقابلے میں فتح کی خواہش تھی۔ لِن ڈین نے مزید کہا کہ میں نے اپنی من پسند کھیل کے لئے اپنا سب کچھ وقف کر دیا ہے۔لِن ڈین ڈبل اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والے کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ پانچ بار کے عالمی چیمپئن اور طویل عرصے تک عالمی نمبر ایک رہے ہیں۔

لِن ڈین نے اپنے کیریئر کے عروج پر "سپر ڈین" عرفیت حاصل کی۔ تاہم بائیں ہاتھ کے کھلاڑی اپنے کیریئر کے حالیہ برسوں میں انجریز کا شکار تھے۔انہوں نے کہا کہ میں ٹوکیو اولمپکس میں کھیلنے کے لئے پرعزم تھا، لیکن دنیا میں کھیلوں کے التوا نے میرے خواب کو چکناچور کر دیا۔ ِلن ڈین کہا کہ میں تیسری بار اولمپک طلائی تمغہ جیتنے کے لئے پرعزم تھا لیکن آخری اولمپکس کو یادگار نہ بنا سکا تاہم انہوں نے کہا کہ میری جسمانی قابلیت اور تکلیف اب مجھے اپنے ساتھی ساتھیوں کے ساتھ مقابلے کی اجازت نہیں دیتی ہیں۔
وقت اشاعت : 06/07/2020 - 09:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :