ڈومینک تھیم کو آئندہ ہفتے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فیصلے کی توقع

پیر 6 جولائی 2020 13:53

ڈومینک تھیم کو آئندہ ہفتے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فیصلے کی توقع
ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) آسڑیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین ڈومینک تھیم نے کہا کہ وہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کھیلنے کے خواہشمند ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر یہ موجودہ حالات میں آگے بڑھ سکتا ہوا تو۔ اپنے ایک بیان میں آسڑین تھرڈ سیڈڈ کھلاڑی نے کہا کہ ریاستہائے متحدہ نے کورونا وائرس کے نئے کیسوں کی تشویشناک بحالی دیکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ جمعہ کو ریکارڈ 57،000 مزید نئے انفیکشن کیسیز کی تصدیق ہوگئی تھی۔ اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے ٹور ایونٹس آئندہ ماہ ہونے والے، یو ایس اوپن ٹیس ٹورنامنٹ 31 اگست سے شروع ہونا ہے اور اس کے ایک ماہ بعد فرنچ اوپن ٹیس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔تھیم نے کہا کہ انہیں امریکی حکام پر صحیح فیصلہ کرنے پر اعتماد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اگلے پانچ سات دن میں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے حوالے سے فیصلہ ہو جائے گا۔

ڈومینک تھیم نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ یہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ ہو جائے گا، لیکن انہوں نے کہا کہ اس میں کھیل اور کھلاڑی کی حفاظت کا حصول پہلے ہوگا۔ ہمیں میزبان ممالک کی حکومتوں کے احکامات کی پیروی کرنا ہوگی - اگر انہیں کوئی خطرہ نظر آیا تو وہ ٹورنامنٹ کی اجازت نہیں دیں گے۔ 26 سالہ ڈومینک تھیم مغربی آسٹریا کے کٹزبیوہل میں اور پھر برلن میں شروع ہونے والے ایک نمائش ایونٹس میں شرکت کا ارادہ رکھتا ہے، جس کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ سنسناٹی اور یو ایس اوپن کی تیاری کے لئے انتہائی تربیت حاصل کریں گی.واضح رہے کہ ڈومینک تھیم نے گذشتہ ماہ عالمی نمبر ایک سربین نوویک جوکووچ کے زیر اہتمام منعقدہ ایڈریا ٹور نمائش ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی جس کے بعد دنیائے ٹینس کے نمبر ایک اور تین دیگر کھلاڑیوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اس نمائشی ایونٹ کو ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے دیکھا جس میں سماجی دوری کم سے کم دیکھی گئی تھی جبکہ کھلاڑی بلغراد کی ایک بھری نائٹ پوٹ پر بھرپور جشن مناتے ہوئے دکھائی دیئے تھے۔ڈومینک تھیم نے بلغراد میں ہونے والے ایونٹ کے بعد اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ڈومینک تھیم نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 06/07/2020 - 13:53:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :