آرگنائزر کا کورونا وائرس وبا کی وجہ سے پرو باکسنگ لیگ کو آئندہ سال تک ملتوی کرنے پر غور

پیر 6 جولائی 2020 16:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) پاکستانی شائقین رواں سال پہلی بار پرو باکسنگ لیگ نہیں دیکھ سکیں گے کیونکہ آرگنائزر کورونا وائرس وبا کی وجہ سے موجودہ صورتحال کے پیش نظر آئندہ سال اس ایونٹ کو ملتوی کرنے پر غور کر رہے ہیں۔اس سے قبل لیگ کا انعقاد پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ (پی پی بی ایل) اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) کے زیراہتمام اکتوبر نومبر میں منعقد کرنے کا منصوبہ تھا۔

فرنچائزز کے بارے میں تفصیلات رواں ماہ میں جاری کرنا تھی۔ پی پی بی ایل کے صدر سید نعمان شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ ہم کووڈ۔19 کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پی پی بی ایل کے صدر سید نعمان شاہ نے بتایا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ ایک بہترین اور محفوظ ترین عمل ہوگا۔

(جاری ہے)

ہمارے پاس یہ موقع ہے کہ ہم مداحوں کے بغیر ایونٹ کا انعقاد کرے لیکن یہ اچھا انتخاب نہیں ہے کیونکہ ہم اس کھیل سے لگاؤ رکھنے والوں کو اس موقع سے محروم نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا اس کے علاوہ اس میں کچھ لاجسٹک اینڈ ریگولیٹری چیلنجز بھی ہوں گے اور اس میں ملوث تمام افراد کی صحت اور حفاظت کی ضمانت دینا کوئی آسان کام نہیں ہوگا۔ نعمان شاہ کے مطابق لیگ کی منیجنگ کمیٹی جلد ہی آن لائن اجلاس منعقد کرے گی تاکہ اس بات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے کہ یہ ایونٹ کب ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی ایونٹ کی تاریخ اور ایونٹ کے مقامات جیسی مختلف چیزوں پر تبادلہ خیال کرے گی۔ لیگ کا لوگو رواں جنوری میں لاہور میں باضابطہ طور پر منظر عام پر لایا گیا تھا جس کا انعقاد اے آئی بی اے کے پروفیشنل باکسنگ قواعد و ضوابط کے تحت کیا جائے گا۔ غیر ملکی باکسروں کی 20 فیصد نمائندگی والی چھ ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لیں گی۔
وقت اشاعت : 06/07/2020 - 16:06:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :