آئی سی سی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020ء ملتوی کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی خالی ہونیوالی ونڈو میں آئی پی ایل کا انعقاد سری لنکا یا متحدہ عرب امارات میں کیا جائیگا کیوںکہ بھارت میں کورونا کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 6 جولائی 2020 17:18

آئی سی سی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020ء ملتوی کرنے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6جولائی 2020ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020ء سے متعلق اہم فیصلہ آئی سی سی کے جمعے کے روز ہونے والے اجلاس میں متوقع ہے۔ آسٹریلوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے کورونا وائرس کے سبب ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020ء ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ‏آئی سی سی جمعے کی ٹیلی کانفرنس میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کر دے گی۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی اس خالی ہونے والی ونڈو میں آئی پی ایل کا انعقاد سری لنکا یا متحدہ عرب امارات میں کیا جائے گا کیوں کہ بھارت میں کورونا کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیں۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کے وفاقی وزیر سیاحت سائمن برمنگھم نے واضح کیاکہ سرحدیں دسمبر تک بند رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں صورتحال دیکھ کر پابندی کی مدت میں توسیع ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد رواں سال اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں ہونا ہے، قبل ازیں حکومت کی طرف سے سرحدیں ستمبر کے وسط تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا، ایک موہوم سی امید باقی تھی کہ شاید میگا ایونٹ کے رواں سال انعقاد کا کوئی راستہ نکل آئے لیکن نئی صورتحال اور وزیر صحت کی جانب سے اعلان کیے جانے کے بعد اب کوئی امکان نظر نہیں آتا۔آئی سی سی کی گذشتہ ویڈیو کانفرنس میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے مستقبل کا فیصلہ موخر کر دیا گیا تھا۔           
وقت اشاعت : 06/07/2020 - 17:18:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :