عمر اکمل کی اپیل پر سماعت 13 جولائی کو ہوگی

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھربطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر 13 جولائی کونیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے

پیر 6 جولائی 2020 19:53

عمر اکمل کی اپیل پر سماعت 13 جولائی کو ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جولائی2020ء) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھربطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر 13 جولائی کونیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔اس حوالے سیدونوں فریقین، پی سی بی اور عمر اکمل کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)


اس سے قبل کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے سبب انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر نے 11 جون کو مقررہ سماعت مؤخر کردی تھی۔


27 اپریل کو جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے بطور چیئرمین ڈسپلنری پینل دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائدکی تھی۔
 جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرکی جانب سے فیصلے تک پی سی بی اس معاملے پرمزید تبصرہ نہیں کرے گا۔
وقت اشاعت : 06/07/2020 - 19:53:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :