پاکستان کا دورہ انگلینڈ، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کے علاوہ ایک روزہ سیریز کا بھی اعلان

پاکستانی ٹیم انگلینڈ میں آئرلینڈ کیخلاف ایک روزہ میچز کی سیریز بھی کھیلے گی

muhammad ali محمد علی پیر 6 جولائی 2020 22:58

پاکستان کا دورہ انگلینڈ، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کے علاوہ ایک روزہ سیریز کا بھی اعلان
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جولائی 2020ء) پاکستان کا دورہ انگلینڈ، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کے علاوہ ایک روزہ سیریز کا بھی اعلان، تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم انگلینڈ میں آئرلینڈ کیخلاف ایک روزہ میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان بھی ساؤتھ ایمپٹن میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کا پہلا میچ 30 جولائی، دوسرا یکم اگست جبکہ تیسرا چار اگست کو آئر لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول کی تصدیق کردی ہے۔ پاکستان کو دورہ انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں۔ سیریز کا ابتدائی ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

طویل طرز کی کرکٹ کے اگلے دونوں میچز ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 13 سے 17 اگست جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک جاری رہے گا۔

دونوں ٹیمیں سیریز میں شامل تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کے لیے ایک بار پھراولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کا رخ کریں گی۔ جہاں 28 اور 30 اگست کے علاوہ یکم ستمبر کو میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹیم 29 جون سے وورسٹر شائر میں موجود ہے۔ جہاں قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز 14 روزہ قرنطینہ میں وقت گزار رہے ہیں، اس دوران قومی کھلاڑی ٹریننگ اور پریکٹس کے علاوہ انٹرا اسکواڈ میچز بھی کھیل رہے ہیں۔ قومی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی جہاں سے یکم اگست کو ٹیم مانچسٹر پہنچے گی۔
                                                                        
وقت اشاعت : 06/07/2020 - 22:58:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :