کرکٹ بورڈ کے دفاتر دوبارہ کھل گئے

منگل 7 جولائی 2020 20:01

کرکٹ بورڈ کے دفاتر دوبارہ کھل گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے دفاتر دوبارہ کھل گئے۔ کورونا وائرس کے پھیلائو کے بعد بورڈ ملازمین کو دفاتر کی بجائے گھر سے کام کرنے کے لئے ہدایات جاری کی گئی تھیں ۔

(جاری ہے)

دو ماہ تک دفاتر کی بندش کے بعد کچھ روز کے لئے دفاتر کھولے گئے تاہم کورونا وائرس کے پھیلائو کی شدت بڑھنے پر دفاتر کو دوبارہ تاحکم ثانی بند کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز دوبارہ کرکٹ بورڈ کے دفاتر کھل گئے ہیں تاہم انتہائی ضروری امور سے متعلقہ ملازمین کو دفترطلب کیا گیا ۔ کرکٹ بورڈ کے دفاتر کے اوقات کار صبح 10 سے شام 4 بجے تک رکھے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 07/07/2020 - 20:01:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :