مجھے وزیراعظم بننے کا کوئی شوق نہیں، عمران خان اچھے لگ رہے ہیں: شاہد آفریدی

الحمد لله کام ہو رہے ہیں، جب چاہت ہو تو راستے خود بخود نکلتے ہیں، الله کروا رہا ہے کام، مجھے کرسی کی بھی ضرورت نہیں ہے: سابق کپتان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 7 جولائی 2020 23:35

مجھے وزیراعظم بننے کا کوئی شوق نہیں، عمران خان اچھے لگ رہے ہیں: شاہد آفریدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2020ء ) مجھے وزیراعظم بننے کا کوئی شوق نہیں، عمران خان اچھے لگ رہے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آلراؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے الحمد لله کام ہو رہے ہیں، جب چاہت ہو تو راستے خود بخود نکلتے ہیں، الله کروا رہا ہے کام، مجھے کرسی کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ یوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ وزیر اعظم پاکستان بننا چاہتے ہیں ؟ جس پر شاہد آفریدی نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ معاف کر دیں مجھے یہ سوال نہ پوچھیں اس کا جواب دے دے کے تھک گیا ہوں کوئی شوق نہیں ہے، خدا کی قسم کوئی شوق نہیں ہے مجھے، میں کام کر رہا ہوں مجھے کرسی کی بھی ضرورت نہیں ہے الحمد لله کام ہو رہے ہیں، جب چاہت ہو تو راستے خود بخود نکلتے ہیں ، الله کروا رہا ہے کام ، عمران خان اچھے لگ رہے ہیں وزیر اعظم مجھے کوئی شوق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارتی باؤلر ایشون کو لگائے گئے چھکوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ایشون کو کھیلنا مشکل تھا لیکن اس کے باوجود میں اسے دو چھکے لگانے میں کامیاب رہا حالانکہ آخری گیند کھیلنا بہت مشکل تھا۔ تفصیلات کے مطابق معروف سپورٹس اینکر زینب عباس نے پاکستان کے سابق سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی سے انٹرویو کے دوران سوال کیا کہ ایشیاء کپ 2014ء کے میچ میں بھارت کیخلاف جب آپ بیٹنگ کیلئے گراؤنڈ پر جا رہے تھے تو آپ کے دماغ میں کیا چل رہا تھا؟ شاہد خان آفریدی نے سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا کہ دماغ میں کچھ نہیں چل رہا تھا، اگر کچھ چل رہا ہوتا تو پھر پرفارم نہ کر پاتا۔

جب میں کریز پر آیا تو میں نے سعید اجمل سے کہا کہ بس آپ ایک بال روک کر سنگل کر دو، سوئپ شارٹ نہیں مارنا، لیکن سعید تو میرا بھائی نکلا، اس نے میری بات نہیں مانی اور سویپ شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوگیا۔ آفریدی نے بتایا کہ سعید اجمل کے آؤٹ ہونے کے بعد جب جنید خان کریز پر آئے تو میں نے اس سے کہا کہ بس آپ سیدھے بلے سے گیند روک کر سنگل لو، رن ہر حالت میں لینا ہے جس پر جنید نے کہا کہ شاہد بھائی آپ فکر نہ کرو اور اس طرح میں سنگل لینے میں کامیاب رہا۔
وقت اشاعت : 07/07/2020 - 23:35:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :