رافیل نڈال کی میڈرڈ اوپن میں شرکت کی تصدیق، یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پر مزید شکوک و شبہات

بدھ 8 جولائی 2020 13:19

رافیل نڈال کی میڈرڈ اوپن میں شرکت کی تصدیق، یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پر مزید شکوک و شبہات
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے گرینڈ سلام کے اختتام کے ایک دن بعد شروع ہونے والے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے ارادہ کی تصدیق کی ہے جبکہ اپنے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ٹائٹل کے دفاع کے امکان پر مزید شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

34 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار نے گذشتہ سال نیو یارک میں اپنا 19 واں گرینڈ سلام ٹائٹل جیتا تھا۔ ترمیم شدہ اے ٹی پی کیلنڈر کے تحت اب یو ایس گرینڈ سلام رواں سال 31 اگست سے 13 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر فیلسیانو لوپیز نے کہا ہے کہ رافیل نڈال نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

رافیل نڈال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے دیرینہ ڈیوس کپ کے ساتھی کی طرف سے جواب دیا ہے کہ ہم ستمبر میں میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ملتے ہیں۔

ہسپانوی عالمی نمبر دو ٹینس سٹار رافیل نڈال نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ میری اس وقت فلشنگ میڈو کا سفر کرنے کی بہت کم خواہش ہے۔ گزشتہ سال کے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں رافیل نڈال کی روس کے ڈینیئل میڈویڈوف کے خلاف پانچ سیٹ کی پر جوش کامیابی نے انہیں سوئس سٹار راجر فیڈرر کے 20 گرینڈ سلام ٹائٹل کے ایک ریکارڈ میں شامل کر دیا تھا اور اب وہ راجر فیڈرر کا 20 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ برابر کرنے میں صرف ایک گرینڈ سلام میں فتح کے منتظر ہیں۔

رافیل نڈال نے اب تک 19 فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کھیلے ہیں جن میں سے انہوں نے 12 ٹائٹل اپنے نام کئے ہیں۔ نئے اے ٹی پی کیلنڈر شیڈول کے مطابق فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 27 ستمبر سے رولینڈ گراس پر شروع ہوگا ۔رافیل نڈال کے پاس راجر فیڈرر کا 20 گرینڈ سلام ٹائٹلز کا ریکارڈ برابر اور توڑنے کا بہترین موقع ہے کیونکہ 38 سالہ سوئس سٹار راجر فیڈرر رواں سال کے شروع میں گھٹنے کی سرجری کے بعد بقیہ 2020ء سیزن سے محروم ہو گئے ہیں۔

وہ فٹنس مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے بعد آئندہ سال ٹینس کورٹس میں ایکشن میں نظر آئیںگے۔17 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح سربین سٹار نوویک جوکووچ جنہوں نے کورونا وائرس کے لئے مثبت تجربہ کرنے سے پہلے یو ایس اوپن کے بارے میں ابتدائی شکوک و شبہات کو ختم کیا تھا، تاحال یو ایس اوپن ٹینس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے ۔ چھ بار ڈبلیو ٹی اے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی فاتح امریکن ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے تصدیق کی ہے کہ وہ فلشنگ میڈو میں بھرپور شرکت کریں گی۔ واضح رہے کہ پیشہ ورانہ دورے کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے مارچ کے بعد معطل ہونے کے بعد آئندہ ماہ کے اوائل میں شروع ہوںگے۔
وقت اشاعت : 08/07/2020 - 13:19:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :