آتے ہی خامیاں دور کرنے کیلئے یونس خان کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں ‘باسط علی

بدھ 8 جولائی 2020 13:51

آتے ہی خامیاں دور کرنے کیلئے یونس خان کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں ‘باسط علی
ٓلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ یونس خان کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں کہ بیٹسمینوں کی خامیاں دور اور وہ رنز کے پہاڑ کھڑے کردیں گے۔

(جاری ہے)

ویڈیو لنک پر گفتگوکرتے ہوئے باسط علی نے کہا ہے کہ یونس خان کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں کہ آنے سے ایک دم سے پاکستانی بیٹسمینوں کی خامیاں دور اور وہ رنز کے پہاڑ کھڑے کردیں گے،ان کے تجربے سے سیکھنے میں کھلاڑیوں کو وقت لگے گا۔

انہوںنے کہاکہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم نے ہمیشہ اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، اس بار بھی ایسی ہی امیدیں ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ سب فوکس رہ کر میدان میں پرفارم کریں، نئے قوانین اور ماحول میں شان مسعود، بابر اعظم، اسد شفیق، عابدعلی اور اظہر علی کو رنزکرکے پاکستانی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ فواد عالم کی جگہ افتخار احمد کے کھیلنے کا زیادہ امکان موجود ہے۔
وقت اشاعت : 08/07/2020 - 13:51:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :