انگلینڈ کے خلاف سیریز میں موسم کی کنڈیشن سے فائدہ ہوگا،

گگلی اور بریک میرا اہم ہتھیار ہوں گے، باؤلنگ کے ساتھ بیٹنگ پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہوں، یاسر شاہ

بدھ 8 جولائی 2020 14:26

انگلینڈ کے خلاف سیریز میں موسم کی کنڈیشن سے فائدہ ہوگا،
وورسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) پاکستان کے معروف سپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کی توقع ہے، میزبان ٹیم کے خلاف گگلی اور بریک میرا اہم ہتھیار ہوں گے۔ یاسر شاہ نے ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں موسم کی کنڈیشن سے پاکستان کو بہت مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو غیر تجربہ کار کہنا درست نہیں، ہمارے نوجوان باؤلرز کی کارکردگی شاندار رہی ہے، محمد عباس کو کاؤنٹی کرکٹ کا تجربہ ہے، شاہین شاہ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں، نسیم شاہ بھی بہترین فارم میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی وکٹوں پر گیند سوئنگ ہونے کا فائدہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ گگلی اور بریک میرے اہم ہتھیار ہوں گے، باؤلنگ کے ساتھ بیٹنگ پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہوں، کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کی سرزمین پر بھی سنچری بناؤں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انجری کی وجہ سے میری کارکردگی متاثر ہوئی لیکن فارم میں واپس آنے کے لیے بہت محنت کی ہے، میرا اعتماد واپس آ گیا ہے، اپنی باؤلنگ سے مطمئن ہوں۔ مایہ ناز سپنر نے کہا کہ باؤلنگ کوچ مشتاق احمد پوری توجہ دے رہے ہیں، مشتاق احمد کے ٹیم میں آنے سے بہت فائدہ ہوا ہے، اچھی پرفارمنس کے بعد توقعات بڑھ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، بیٹنگ میں بھی کچھ کر دکھانا چاہتا ہوں، نیٹ پر مسلسل بیٹنگ پریکٹس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے، مضبوط بیٹنگ لائن سے اچھی توقعات ہیں، امید ہے کہ ہمارے بیٹسمین اچھا پرفارم کریں گے۔
وقت اشاعت : 08/07/2020 - 14:26:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :