ڈینیئل لیمونیس پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر مقرر

بدھ 8 جولائی 2020 23:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے سپین کے ڈینیئل لیمونیس کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کا ٹیکنیکل ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ لیمونیس سابقہ طور پر سپین کے لالیگا کلب ایتھلیٹکو میڈرڈ سے منسلک تھے اور اس کلب کی لاہور میں واقع اکیڈمی کے مینیجر اور ہیڈ کوچ کے طور پر زمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

لیمونیس جو کہ یوئیفا پرو لائسنس ہولڈر ہیں۔ ایتھلیٹکو سے پہلے دیگر ہسپانوی کلبز، بی الخصوص ریو ویلیکانو کے ساتھ بھی منسلک رہے ہیں۔ ٹیکنیکل ڈائریکٹر کے طور پر لیمونیس پاکستان میں فٹ بال کی آن گراؤنڈ ترقی کے لئے حکمت عملی پر کام کریں گے۔ لیمونیس کے مطابق پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کے ان گنت مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوچز، پلیرز اور فیڈریشن متحد ہو کر پاکستان فٹ بال کے لئے ایک روشن مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں.
وقت اشاعت : 08/07/2020 - 23:12:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :