نیکولس روچے سنویب کی ٹور ڈی فرانس اور گیرو ڈی اٹالیہ لائن اپ میں آئرش سائیکلسٹ نامزد

جمعرات 9 جولائی 2020 10:40

ڈبلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) آئرلینڈ کے سائیکلسٹ نیکولس روچے کی 2020ء ٹور ڈی فرانس اور گیرو ڈی اٹالیہ ریس کے لائن اپ کے لیے ٹیم سنویب میں شمولیت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 29 اگست سے شروع ہو رہی ہے اس سے قبل کورونا وائرس وبائی بیماری کی وجہ سے موخر کر دیا گیا تھا۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس پہلے مئی میں شیڈول تھی جو اسی وبا کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی، اب یہ ریس 3 سے 25 اکتوبر تک شیڈول ہے۔

32 سالہ نیکولس روچے اور ان کی سنویب ٹیم فرانس جانے سے قبل آسٹریا میں سماجی رابطوں کی پاسداری کرتے ہوئے تربیت حاصل کرے گی۔ اس کے ایک حصے کے طور پر ، وہ آسٹریا الپس میں کُتائی کے ایک ہوٹل میں قیام کریں گے ، جو سنویب ٹیم کے سائیکل سواروں کے لئے خصوصی طور پر کھلا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم سوار اور عملے انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لئے متعدد بلبلوں میں کام کریں گے اور ان بلبلوں کو سفر کے دوران علیحدہ رکھا جائے گا۔

کیمپ کا سفر کرنے سے پہلے تمام سائیکل سواروں کو کووڈ۔19 کا منفی ٹیسٹ دینا ہوگا۔ نیکولس روچے کی ٹور ڈی فرانس میں یہ 10 ویں شرکت ہوگی، نیکولس روچے 2012ء میں ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 12 ویں پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ نیکولس روچے پانچویں بار گیرو ڈی اٹالیہ ریس میں شرکت کریں گے۔ فرانس میں پیدا ہونے والے سائیکل سوار نیکولس روچے نے سنویب کے ساتھ 2019ء میں توسعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، سنویب ٹیم میں نیکولس روچے کے علاوہ سورین کرگ اینڈرسن، نکیاس آرندٹ، تیئسج بنوٹ، سیس بول، مارک ہرشی، جوریس نیؤوینہوس، اور جیشا سٹرلین شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 09/07/2020 - 10:40:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :