کیا احمد شہزاد فلموں میں قدم رکھ رہے ہیں؟

کرکٹر کی اداکارہ ریشم کیساتھ تصویر وائرل ،تصاویر میں اداکارہ اور ٹیسٹ کرکٹر دونوں سڑک کی فٹ پاتھ پر بیٹھے نظر آرہے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 9 جولائی 2020 14:05

کیا احمد شہزاد فلموں میں قدم رکھ رہے ہیں؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9جولائی 2020ء ) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم کی قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ معروف اداکارہ ریشم نے پانچ گھنٹے قبل فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی سٹوری میں قومی کرکٹر احمد شہزاد کے ہمراہ اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

اداکارہ ریشم اور احمد شہزاد
اداکارہ ریشم اور احمد شہزاد
ریشم کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ اور احمد شہزاد دونوں سڑک کی فٹ پاتھ پر بیٹھے نظر آرہے ہیں۔
ریشم اور احمد شہزاد
ریشم اور احمد شہزاد
اداکارہ نے اپنی اور احمد شہزاد کی ایک تصویر پر ’فرینڈز ‘ یعنی دوستوں والا ایموجی بھی لگایا۔
ریشم اور احمد شہزاد
ریشم اور احمد شہزاد
دوسری جانب احمد شہزاد کی جانب سے اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ریشم کے ہمراہ کوئی تصویر شیئر نہیں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ریشم کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، اُنہوں نے اپنی پہلی فلم’جیوا ‘کی تھی، جو 1995ء میں ریلیز ہوئی، تاہم اس سے قبل وہ ڈراموں میں چھوٹے موٹے کردار ادا کرچکی تھیں۔ ریشم کو بہترین اداکاری پر قومی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، اُن کی مشہور فلموں میں چور مچائے شور، گھونگھٹ، سنگم، انتہا، طوفان اور تڑپ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 09/07/2020 - 14:05:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :