پاکستان تھروبال فیڈریشن نے آئندہ ماہ 24 جولائی سے گلگت میں شروع ہونے والا تھرو بال اینڈ روک بال کوچنگ کورس ملتوی کردیا

جمعرات 9 جولائی 2020 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور گلگت بلتستان ایسوسی ایشن کے تعاون سے آئندہ ماہ 24 جولائی سے گلگت میں شروع ہونے والا تھرو بال اینڈ روک بال کوچنگ کورس ملتوی کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان ایسوسی ایشن کے صدر ظہیر عباس نے بتایاکہ کوچنگ کورس کو ملک میں کرونا وائرس کے باعث ملتوی کیا گیا ہے، آئندہ تاریخ کا اعلان فیڈریشن بعد میں کرے گی۔ کورس میں ملک بھر سے کوچز، ریفریز، سکول ٹیچر اور کھلاڑی حصہ لیں گے۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایاکہ کورس کے سلسلہ میں تمام متعلقہ اداروں اور ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں
وقت اشاعت : 09/07/2020 - 16:17:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :