سٹورٹ بارنس انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں آئرش ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں شامل

جمعرات 9 جولائی 2020 16:25

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) سمرسیٹ کے معاون اور سپیشل بائولنگ کوچ سٹورٹ بارنس آئندہ دورہ انگلینڈ کے دوران آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سیٹ اپ میں ہوں گے۔ آئرلینڈ کی ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ سٹورٹ بارنس 19 روزہ مدت کے لئے سکواڈ میں شامل ہوگا۔

آئرلینڈ کی ٹیم تین ایک روزہ میچوں کے علاوہ ایک تربیتی کیمپ اور دو وارم اپ میچ بھی کھیلے گی اور اس دوران سمر سیٹ کے معاون اور سپیشل با?لنگ کوچ سٹورٹ بارنس آئرش ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ سٹورٹ بارنس سمرسیٹ کی کوچنگ کے علاوہ بنگلہ دیش، سرے اور انگلینڈ ینگ لائنز کے ساتھ بھی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ گراہم فورڈ کی زیر قیادت سپورٹنگ عملے کے حصول کے طور پر اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے سٹورٹ بارنس نے کہا کہ میں بین الاقوامی سطح پر کوچ کی مدد کا دعوت نامہ وصول کرکے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نہ صرف یہ کہ میرے لئے اس ماحول میں رہ کر سیکھنے کا بہترین موقع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع ہے کہ انگلینڈ کے خلاف اس ون ڈے سیریز میں آئر لینڈ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں ان کی قدر بڑھانے اور آئرش بائولرز کی بائولنگ میں نکھار لانے کے طریقوں سے آگاہ کروں۔ سٹورٹ بارنس نے کہا کہ کرکٹ آئرلینڈ اور سمرسیٹ کائونٹی کرکٹ کلب دونوں غیر یقینی طور پر ایسا کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں اور مجھے اس موقع کے ساتھ آگے بڑھنے کی اجازت دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 30 جولائی کو کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ یکم اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تینوں میچز روز با?ل، سا?تھمپٹن کے جیو محفوظ ماحول مقام پر کھیلے جائیں گے۔

آئرلینڈ کا دستہ 18 جولائی کو ڈبلن ہوائی اڈے سے خصوصی چارٹر فلائٹ پر انگلینڈ کے لئے روانہ ہوگا اور اسے دی ایجس بائول کے احاطے میں واقع ایک محفوظ ہوٹل میں منتقل کیا جائے گا جہاں وہ دورہ کے اختتام تک قیام کریں گے۔ ان کا ون ڈے کیمپ اسی دن شروع ہوگا۔ آئرش ٹیم 22 جولائی کو ایک پریکٹس میچ کھیلے گئی، اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل 26 جولائی کو انگلینڈ لائنز کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔ آئرلینڈ کرکٹ کی طرف سے جاری شدہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کھلاڑی اور معاون عملے کی روانگی سے ایک ہفتہ قبل آمد پر اور باقاعدگی سے ان کے قیام کے دوران ٹیسٹ کیا جائے گا۔ یہ جانچ موجودہ طرزعمل کو مکمل کرتی ہے کیونکہ آئرش سکواڈ نے تین ہفتے قبل تربیت دوبارہ شروع کی تھی۔
وقت اشاعت : 09/07/2020 - 16:25:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :