انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنی گوگلی اور بیٹنگ پر توجہ دے رہا ہوں،یاسر شاہ

جمعرات 9 جولائی 2020 18:43

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنی گوگلی اور بیٹنگ پر توجہ دے رہا ہوں،یاسر شاہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف اگلے ماہ سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنی گوگلی اور بیٹنگ پر کام کررہے ہیں، امید ہے کہ انگلینڈ میں خشک وکٹیں ان کے گوگلی کیلئے مدد گار ثابت ہو گی، وہ مشتاق احمد کے ساتھ اپنی بائولنگ کی بہتری پر کام کر رہے ہیں، جو ان کے سپن بولنگ کوچ کی حیثیت سے پاکستان سکواڈ میں موجود ہیں۔

جمعرات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویب سائٹ پر یاسر شاہ نے کہا کہ میری گوگلی اچھی حالت میں آ رہی ہے۔ دو رو روزہ میچ میں ، میں نے جو بھی گوگلیاں کیں وہ اچھی رہی ہے۔ میرے خیال میں یہ میرا سب سے اہم ہتھیار ہوگا۔، انگلینڈ میں عام طور پر اگست اسپنر کیلئے سازگار ہوتا ہے اور سپنرز کی توقع ہوتی ہے کہ وہ زیادہ وکٹ حاصل کریں۔

(جاری ہے)

یاسر شاہ نے کہا کہ کاؤنٹی عام طور پر جولائی سے ستمبر کیلئے سپنرز کے ساتھ معاہدہ کرتی ہے کیونکہ ان تین ماہ میں اسپنرز کو خشک وکٹ پر حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یاسر نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ وکٹیں اسپنرز کی مدد کریں گی۔ یاسر اپنی بلے بازی پر بھی کام کر رہا ہے اور ٹیسٹ میں قیمتی رنز بنانے کا ارادہ کررہا ہے جیسے اس نے گذشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف سینچری سکور کی تھی. انہوں نے کہا کہ میں نیٹ میں اپنی بیٹنگ پر کام کر رہا ہوں۔ جب ٹیم کو آپ کی ضرورت ہو تو آپ کو اس حوالے سیقدم اٹھانا ہوگا۔ لہٰذا میرے پاس انگلینڈ میں سنچری بنانے کا ہدف ہے۔ اگر میں ایڈیلیڈ میں سنچری بنا سکتا ہوں تو میں یہاں پر بھی اسی کارکردگی کو دہرا سکتا ہوں کر سکتا ہوں۔ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 5 اگست کو مانچسٹر میں شروع ہوگا جب کہ ساؤتیمپٹن اگلے دو میچوں کی میزبانی کرے گا۔
وقت اشاعت : 09/07/2020 - 18:43:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :