راشد نسیم نے بھارت کے مارشل آرٹ ماسٹرپبھاکرریڈی کا ریکارڈ توڑدیا

جمعرات 9 جولائی 2020 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) راشد نسیم نے بھارت کے مارشل آرٹ ماسٹرپبھاکر ریڈی کا ریکارڈ توڑدیا جس کے بعد راشد نسیم کے عالمی ریکارڈز کی تعداد 56 ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان راشد نسیم کے عالمی ریکارڈ بنانے کا سلسلہ تھم نہیں سکا، راشد نسیم نے بھارت کے پبھارکرریڈیوکے 3 منٹ میں 5 کلو وزن باندھ کر106 مرتبہ گھٹنے مارنے کے ریکارڈ کو توڑدیا۔ انہوں نے 152 مرتبہ گھٹنے کے وار ٹارگٹ پرمارکرنیا ریکارڈ قائم کیا، گنیزبک آف ریکارڈز کی انتظامیہ نے ای میل کے ذریعے تصدیق کرکے ریکارڈ کی تفصیل ویب سایٹ پرجاری کردی۔
وقت اشاعت : 09/07/2020 - 21:55:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :